ملک میں نشئی بڑھ گئے، خواتین کی بڑی تعدادبھی شامل

اسلام آباد:ملک میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

پاکستان میں تمباکو، چرس، ہیروئن، آئس اور انجکشن سمیت دیگر منشیات استعمال کرنے والوں کی تعدادمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہاہے۔ایک رپورٹ کے مطابق 2007میں یہ تعداد 90 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 5 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر ثاقب باجوہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران منشیات تیار اور سپلائی کرنے والوں پر قابو پا کر نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچاسکتے ہیں۔

پروفیسر آف سائیکاٹری ڈاکٹر علی برہان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل مشکلات اور ذہنی دبا سے نکلنے کیلئے منشیات کی طرف راغب ہو کر اس دلدل میں پھنس جاتی ہے۔اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور معاشرے کو نشے کی ہولناکی اور پھیلا ئومیں کمی کے حوالے سے اپناکردار ادا کرنا چاہیے۔