آج جمعرات کی صبح ایران کے میزائل حملے میں بئرسبع میں اسرائیلی ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کے ساتویں دن تل ابیب، حیفا اور بیت المقدس میں دھماکے ہوئے، جبکہ ایران کی طرف سے تقریباً 20 میزائل داغے گئے۔
خبر کے مطابق ایرانی میزائلوں کے داغے جانے کے بعد جلیل، جنوبی اسرائیل اور تل ابیب میں سائرن بجائے گئے۔
دو میزائل تل ابیب کے قریب اور ایک جنوبی علاقے نقب میں گرا، جبکہ بئر سبع کے سوراکو اسپتال پر ایک میزائل نے براہ راست ضرب لگائی۔
اسرائیلی فوج نے بھی اعلان کیا کہ ایران کی طرف سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے ہیں اور وہ تل ابیب اور حیفا میں ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔