واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تاریخی ملاقات ہوئی، جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ امریکا کے دورے پر موجود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاو¿س پہنچے، جہاں امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
بعدازاں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاو¿س میں اہم اور تاریخی ملاقات ہوئی، آئی ایس آئی چیف سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار بھی ملاقات میں موجود تھے۔فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں فیلڈ مارشل نے پاک بھارت جنگ پر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا۔ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل نے پاک امریکا تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا، ملاقات کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاو¿س سے روانہ ہوگئے۔