ویب ڈیسک
بٹ کوائن کی قیمت نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
دنیا کی مشہور ترین کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ توڑتے ہوئے 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس سے قبل رواں سال جنوری میں بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچی تھی، جو اُس وقت ایک نیا ریکارڈ تھا۔
ماہرین کے مطابق اس حالیہ اضافے کی اہم وجوہات میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی اور یورپ و ایشیا میں شرح سود میں کمی شامل ہیں، جنہوں نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کا رجحان کرپٹو کرنسی کی طرف موڑ دیا ہے۔
بٹ کوائن کے ساتھ ساتھ دیگر بڑی کرپٹو کرنسیز جیسے ایتھریم، سولانا، ڈوج کوائن اور کارڈانو کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔