امریکی سینیٹ میں فلسطین کے حامی معروف شخصیت کوباہرنکال دیاگیا

واشنگٹن:بین کوہین امریکا میں بین اینڈ جیریز آئس کریم کمپنی کے بانیوں میں سے اور ایک معروف سیاسی سرگرم کارکن بھی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے امریکی سینیٹ میں ایک اجلاس کے دوران فلسطین میں جاری خون ریزی کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کانگریس پر شدید تنقید کی کہ وہ اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کی عسکری امداد دے رہی ہے، جب کہ امریکا میں غریب خاندانوں کے لیے صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے پروگرام میڈی کیڈ کو کم کیا جا رہا ہے۔ کوہین نے زور دیا کہ غزہ میں بھوکے بچوں کے لیے فوری خوراک کی رسائی ضروری ہے۔ اس احتجاج کے دوران انہیں زبردستی اجلاس سے باہر نکال دیا گیا اور ایک ویڈیو میں وہ ہاتھ پاؤں بندھے پولیس کے ہمراہ دکھائی دیے۔