Pak Indo War

پاکستانی ہیکرز کا بڑا وار: ’’آپریشن سالار‘‘ کے تحت بھارت کی 4 اہم ویب سائٹس ہیک کر لیں


بھارت کی سائبر جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے پاکستانی ہیکرز نے ’’آپریشن سالار‘‘ کا آغاز کر دیا، جس کے تحت چار بڑی بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر کے اُن پر پاکستانی پرچم آویزاں کر دیا گیا۔

ہیکرز کے مطابق یہ کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف پراپیگنڈے اور کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف ردعمل کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ “آپریشن سالار” صرف ایک وارننگ ہے، انجام نہیں۔

ہیکرز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک پرامن قوم ہے، لیکن اگر ہماری خودمختاری، سالمیت یا قومی وقار کو چیلنج کیا گیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے ’’آپریشن سالار‘‘ کو ایک مکمل سائبر جنگ کا ابتدائی مرحلہ قرار دیا۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا پر ’’#آپریشن_سالار‘‘ تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگا ہے اور پاکستانی صارفین کی جانب سے ہیکرز کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔