پہلگام ڈراما فلاپ ،عالمی میڈیا نے کوریج ہی نہیں دی

اسلام آباد:بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز دنیا بھر میں تماشہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کے ایک ہی طرح کے ڈراموں کا تسلسل ہے ،ماضی کی طرح اس بار بھی پہلگام واقعہ کا الزام بغیر شواہد کے پاکستان پر دھرا گیا، ماضی کی نسبت اس بار بین الاقوامی میڈیا نے پہلگام واقعہ کو کوئی کوریج نہ دی۔

ذرائع کے مطابق یورپی، امریکی اور دیگر ممالک کے میڈیا نے اسے محض خبر کے طور لیا،بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی بے اعتنائی نے بھارتی شہریوں اور ابلاغی نمائندوں کو ہیجان میں مبتلا کر دیا۔

برکھادت کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے پہلگام واقعہ کی نامناسب کوریج پر میں صدمے سے دوچار ہوں۔ ذرائع کے مطابق ماضی کے واقعات جن کا الزام پاکستان پر لگایا گیا کے شواہد اب تک سامنے نہیں آئے، دنیا بھارت کے اس مکروہ اور فریبی چہرے کو پہچان چکی ہے۔