اختر مینگل نے مستونگ میں جاری اپنا دھرنا ختم کر دیا

بلوچستان نیشنل پارٹی نے مستونگ لک پاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اختر مینگل نے مختلف اضلاع میں ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔