سرگودھا، ٹریفک حادثے میں تین بہن بھائی جاں بحق

سرگودھا:تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات میں تین بہن بھائی جاں بحق اور3افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے ویگو ڈالا ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کوٹممن کے گاؤں بچہ کلاں کے قریب تیز رفتار ویگو ڈالا کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3بہن بھائی 16سالہ اذان علی،10سالہ فیضان علی اور 12سالہ ایمان فاطمہ جاںبحق ہو گے۔جن کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر کے ویگو ڈالا کے ڈرائیور ممتاز فخر کو گرفتار کر لیا گیا،

دوسری جانب سٹیلائٹ ٹاؤن میں تیز رفتار مسافر بس کی رکشہ کو ٹکر سے تین افراد اقبال کالونی کا 45سالہ عطاالرحمن اس کا22سالہ بیٹا طلحہ اور 45سالہ مظہر حسین شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس دونوں واقعات پر مصروف تفتیش ہے۔