وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف فیک پوسٹ کر نے والے کا سراغ مل گیا

ٹبہ سلطان پور:پولیس نے ضلع وہاڑی کے شہر ٹبہ سلطان پور میں اداروں اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف غیراخلاقی اور فیک پوسٹ کے معاملے کی تحقیقات میں واٹس ایپ گروپوں میں غیر اخلاقی فیک ویڈیو شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کے تحت فیک پوسٹ شیئر کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، ملزم اشفاق کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں توہین آمیز پوسٹ شیئرکرنے پر واٹس ایپ گروپ ممبرسمیت ایڈمن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔