اٹک:جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر مولانا نظام الدین کے قتل کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے گئے۔
ڈی پی او اٹک غیاث گل خان نے پریس کانفرنس میں مولانا نظام الدین کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز نے مولانا نظام الدین کو 21 مارچ کو درس دینے کے بعد گھر جاتے ہوئے شہید کیا تھا۔
ڈی پی او اٹک نے مزید کہا کہ چھاپے کے دوران ایک ٹارگٹ کلر کو اٹک اور دوسرے کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، دونوں ٹارگٹ کلرز کا تعلق میانوالی سے ہیں۔