لاہور:پنجاب حکومت کا کتابیں چھاپنے پر خرچہ کم کرنے کا فیصلہ۔ اب سرکاری سکولوں کے سو فیصد بچوں کو مفت نئی کتابیں نہیں ملیں گی۔
پنجاب حکومت سرکاری سکولوں کو نئے سیشن کیلئے 70 فیصد نئی کتابیں فراہم کرے گی جبکہ باقی کتابیں تمام سکولز میں بک بینک بنا کر بچوں سے پرانی کتابیں واپس لے کرپوری کی جائیں گی۔
سرکاری سکولز کیلئے مفت کتابوں کے ویئر ہاؤس میں تعینات انچارج عاکف منیر کہتے ہیں سکولوں کو کچی سے تیسری جماعت تک سو فیصد نئی کتابیں ملیں گی۔ چہارم اور پنجم کی 80 فیصد جبکہ ششم تا دہم کی 50 فیصد کتابیں نئی ملیں گی۔ باقی کتابوں کیلئے سٹوڈنٹس سے پرانی کتب لے کر بک بینکس قائم کئے جائیں۔
کلاس نہم کی سلیبس تبدیل ہونے والی کتابیں انگریزی، اردو، اسلامیات، کیمسٹری، فزکس، ریاضی، بیالوجی، کمپیوٹر سائنس کی نئی کتابیں ملیں گی۔ کلاس دہم کی پاکستان سٹڈیز بھی سو فیصد بچوں کو نئی فراہم کی جائیں گی۔