خیرپورمیں خسرہ سے ایک ہی خاندان کے5بچے جاں بحق

خیبرپور:خیرپورکی تحصیل گمبٹ میں خسرہ وبائی صورت اختیارکرگئی، گزشتہ روز ایک ہی خاندان کے 5بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے۔

سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں خسرہ کی وبا نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے باعث گزشتہ روز ایک ہی خاندان کے5 بچے خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگئے۔یہ واقعہ گائوں نہال مشوری میں پیش آیا جہاں 5 بچے ایک ہی خاندان کے تھے اور خسرہ کا شکار ہوگئے۔

اس کے علاوہ مزید 15بچوں میں بھی خسرہ کی تشخیص ہوئی ہے۔ڈاکٹر کے مطابق خسرہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور مزید بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔متاثرہ دیہات میں جلد طبی عملہ نہیں بھیجا گیاتو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے اور مزید بچوں کی جانوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

متاثرہ بچوں کے والدین محکمہ صحت کی غفلت اور عدم سنجیدگی پر نالاں ہیں اور انہوں نے فوری طور پر طبی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گمبٹ میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ وبا کا پھیلا ؤروکا جا سکے۔