اسلام آباد :تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے اور ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ارسا ذرائع نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا، ارسا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول تک پہنچے کے لیے سطح صرف 3 فٹ رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1405 فٹ ریکارڈ ہے۔
ارسا نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی 1402 فٹ تک زراعت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 94 ہزار ایکڑ فٹ ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار اور اخراج 23 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو¿ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں کا درجہ حرارت کم ہونے کے باعث برف پگھلنے کا عمل انتہائی سست ہے، اسکردو سمیت شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
