جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے تیز

تل ابیب : اسرائیلی طیاروں نے ملک کے جنوب میں کئی مقامات پر پے در پے درجنوں حملے کیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جزین کے علاقے میں جبل الریحان میں تلہ زغرین کو نشانہ بنایا۔ یاطر اور زیقین کے قصبوں کے درمیان حملے جاری رکھے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بابلیہ قصبے میں ایک وادی کو بھی نشانہ بنایا۔

ان کے زیریں علاقوں انصار اور زراریہ کے درمیان بھی پر تشدد حملہ کیا گیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج نے تھوڑی دیر پہلے جنوبی لبنان میں حزب اللہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے فوجی مقامات پر حملے کیے ہیں۔

ان مقامات پر تنظیم سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں اور میزائل لانچروں کا پتہ چلا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان جگہوں پر ان ہتھیاروں اور پلیٹ فارمز کی موجودگی اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔