امریکی نجی کمپنی کا خلائی جہاز چاند پرکامیابی سے لینڈ کرگیا۔ فائرفلائی ایروسپیس کا بلیو گھوسٹ مشن تاریخ کا دوسرا پرائیویٹ مشن ہے جو چاند پر اترا ہے۔
ٹیکساس کے شہر آسٹن میں موجود ناسا کی ٹیم کی خوشی اس وقت دیدنی ہوگئی جب خلائی جہازنے چاند پر لینڈ کیا۔ مشن کی مینیجر رے ایلنس ورتھ نے بتایا چاند پر اترتے وقت خلائی جہازکی رفتار بیس میٹر فی گھنٹہ ہوگئی تھی۔