نوشہرہ ، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مولانا حامدالحق سمیت 5 نمازی شہید ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکا نمازِ جمعہ کے بعد مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔
خیبر پختون خوا کے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی پولیس ذوالفقار حمیدنے دھماکے میں مولانا حامد الحق کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اردوان کی بڑی فتح، کرد علیحدگی پسندوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق شہید دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم تھے۔
دھماکے کے بعد قاضی میڈیکل اسپتال نوشہرہ میں 5 لاشیں اور 20 زخمی لائے گئے۔