راولپنڈی : پاک فوج نے کرک میں آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آج 21 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع کرک میں ایک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کے دستوں نے مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پ±رعزم ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔
