ایک ہفتے میں کتنے لاکھ زائرین نے مسجد نبویۖ میں حاضری کی سعادت حاصل کی ؟

مدینہ منورہ:مسجد نبویۖ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50لاکھ 32ہزار نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی، جبکہ5 لاکھ 49ہزار افراد نے روضہ رسول ۖ کی زیارت کی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے مطابق2لاکھ 69ہزار 238افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ زائرین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات 10ہزار 302افراد کو فراہم کی گئیں۔

مسجد نبویۖ میں زائرین کے لیے ایک لاکھ 34ہزار سے زائد افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، جن میں روزہ داروں کے لیے مزیدار کھانے شامل تھے۔

اس کے علاوہ 1,360ٹن زمزم کی فراہمی کی گئی اور 150سیمپلز لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے جمع کیے گئے۔ مسجد کی صفائی اور سینیٹائزنگ کے لیے 21ہزار 181لیٹر جراثیم کش مادے کا استعمال کیا گیا۔