اسرائیل نے فلسطینیوں کے مسیحا کو بھی نہیں بخشا

غزہ: کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں اسرائیلی قید میں ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق28 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال پر حملہ کر کے ڈاکٹر ابو صفیہ سمیت 350 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں انہیں مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل منتقل کیا گیا جہاں وہ بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں۔

اسرائیلی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پائوں میں بیڑیاں ڈالی گئی ہیں جبکہ اسرائیلی فوجی انہیں جیل کے سیل سے باہر لے جا رہے ہیں۔