AI Smart Watches

ایپل کی نئی اسمارٹ واچز: 5G کنیکٹیویٹی، تیز چارجنگ اور بلڈ پریشر مانیٹرنگ کے ساتھ متعارف

ایپل نے اپنی نئی اسمارٹ واچز متعارف کرا دی ہیں، جن میں جدید خصوصیات اور بہتر کارکردگی فراہم کی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی نے منگل کے روز کیلیفورنیا میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے اسمارٹ فونز کے ساتھ یہ اسمارٹ واچز بھی پیش کیں۔

ایپل کے مطابق نئی واچز زیادہ پائیدار ہیں اور ان میں 5G کنیکٹیویٹی، تیز رفتار چارجنگ اور طویل بیٹری لائف کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر کی نگرانی اور سیٹلائٹ کے ذریعے کال کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

نئے سافٹ ویئر فیچرز میں بہتر نیند کا اسکور اور ہائی بلڈ پریشر کی نشاندہی شامل ہیں۔ یہ فیچر براہِ راست بلڈ پریشر ناپنے کے بجائے دل کی دھڑکن اور سافٹ ویئر کے ذریعے ممکنہ تبدیلیوں کا تجزیہ کرتا ہے۔

کمپنی نے یہ اسمارٹ واچز مختلف رنگوں میں پیش کی ہیں جن میں جیٹ بلیک، سلور، روز گولڈ اور نیا اسپیس گرے شامل ہیں، جبکہ ٹائٹینیم ماڈلز قدرتی رنگ، گولڈ اور سلیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ ان کے ساتھ نئے ڈیزائن کے بینڈز بھی لانچ کیے گئے ہیں۔