AI Car Test

پاکستان میں پہلی بار اے آئی پر مبنی ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کر لی

وزیرِاعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے ایک جدید کار متعارف کرائی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق یہ ملک کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار ہے جو ابتدائی طور پر لاہور اور بعد ازاں پورے پنجاب میں استعمال کی جائے گی۔

گاڑی جدید کیمروں اور سینسرز سے لیس ہے، جس میں ایک فیشل ریکگنیشن کیمرہ اندر اور چار کیمرے باہر نصب ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیب کے ساتھ بائیومیٹرک فنگر پرنٹ مشین بھی لگائی گئی ہے۔

امیدوار کے گاڑی میں بیٹھتے ہی خودکار نظام کے ذریعے ٹیسٹ سے متعلق ہدایات فراہم کی جائیں گی۔ ٹیسٹ کے دوران کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر، ہینڈ بریک اور سیٹ بیلٹ کنفیگریشن جیسی خصوصیات شامل ہیں، جبکہ ایک سے زیادہ مرتبہ ریورس گیئر لگانے کی صورت میں امیدوار کو خودکار طریقے سے فیل قرار دے دیا جائے گا۔

ٹیسٹ کا نتیجہ بھی خودکار سسٹم کے ذریعے براہِ راست اپڈیٹ ہوگا۔