کراچی:شہر قائد میں ڈکیتوں نے لوٹ مار کے لیے نیا طریقہ واردات اپنا لیا جس کا حال ہی میں وائرل ویڈیو سے انکشاف ہوا ہے۔
کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں نوعمرلڑکی کے ہمراہ ڈکیت گروپ نے ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گھر میں موجود خاتون نے شدید مزاحمت کر کے لوٹ مار کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
نوعمر لڑکی کے ساتھ نوجوان لڑکا بھی تھا جن کے ہاتھ میں پھلوں کے شاپنگ بیگ تھے، انہوں نے ایک گھر کا دروازہ بجایا تو پیچھے ساتھی تیار کھڑے تھے۔ دروازہ کھلتے ہی ساتھی گھر میں داخل ہوئے تاہم خاتون نے مزاحمت کی جس پر وہ انہیں زمین پر بہیمانہ طریقے سے گرا کر گھبراہٹ میں فرار ہوگئے۔ڈکیتوں کے دھکے اور تشدد کی وجہ سے خاتون کی قمیص بھی پھٹ گئی تھی۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔