کراچی:5ہزار روپے کے جعلی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دینے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سپر ہائی وے سروس روڈ جمالی پل کے قریب جعلی کرنسی پھیلانے کے الزام میں 4ملزمان ظہیر علی ، حنیف ، ظفر ور گل شیر علی کو گرفتار کر کے ان قبضے سے 5ہزار روپے مالیت کے 6جعلی نوٹ ، 2چھوٹی بوتلوں میں سیاہ و سرخ رنگ اور شیشے کے 2ٹکڑے برآمد کیے ہیں ۔
ملزمان سادہ لوح افراد کو شیشے کے سانچے سے پاکستانی کرنسی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر لوٹتے تھے جب کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی کرنسی نوٹ سپلائی بھی کرتے ہیں ۔