غزہ سودے بازی کی چپ نہیں،چین کی امریکا اسرائیل کو وارننگ

بیجنگ: چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے سیاسی سودے بازی کے لیے بارگیننگ چپ نہیں بلکہ فلسطینیوں کا وطن ہے اور چین مشرق وسطی میں دو ریاستی حل کا حامی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق چین کے وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے تنازع کا دو ریاستی حل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارہ فلسطین کے لوگوں کا وطن ہے اور سیاسی سودے بازی کے لیے ایک بارگیننگ چپ نہیں ، فلسطینیوں کی حکمرانی میں فلسطین ایک لازمی اصول ہے جس پر غزہ کشیدگی کے بعد حکومت کے حوالے سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔