ورلڈ بینک کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا

9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل ورلڈ بینک کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کا اعلیٰ سطحی وفد وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر اقتصادی امور سے ملاقات کرے گا۔

ورلڈ بینک کا وفد وزیر منصوبہ بندی اور توانائی سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ ملاقاتوں میں40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے مؤثر عملدرآمد پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا یہ 20 سال بعد پاکستان کا دورہ ہے۔ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے موثر نفاذ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہو گا۔

آمد رمضان پر خادم حرمین شریفین کی طرف سے عالم اسلام کیلئے 700 ٹن کھجوروں کا تحفہ

ذرائع کے مطابق وفد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لینے اور حکمت عملی بنانے کیلئے صوبوں کا دورہ بھی کرے گا۔ وفد خیبرپختونخوا ، سندھ اور پنجاب اور بلوچستان کا دورہ  کرے گا۔