نئی دہلی زلزلے سے لرز اٹھا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی علی الصبح زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم  کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پنجاب میں ٹریفک حادثات، 3 بھائیوں سمیت 10 جاں بحق

بھارتی میڈیا کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔