کراچی : سعودی عرب میں بلیک لسٹ، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے، ملازمت سے مفرور اور معاہدے کے برخلاف کرنے پر حراست میں لے کر 94 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان سمیت 11ملکوں سے گزشتہ 48گھنٹے کے دوران مزید 173پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 24کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے، ملازمت سے مفرور اور معاہدے کے برخلاف کرنے پر حراست میں لے کر 94 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
عمان سے 3، تھائی لینڈ سے 1، عراق سے 9، برطانیہ اور قبرص سے 2، موریطانیہ میں انسانی اسمگلنگ کے لیے موجود 5، انڈونیشیا سے 4، اخراجات کے لیے کم رقم لے کر قطر میں پہنچے 2اور تنزانیہ سے 1پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں جیل رہائی دے کر غیر قانونی کام اور دیگر الزامات کے تحت 39پاکستانیوں کو گزشتہ 48گھنٹے کے دوران ڈی رپورٹ کر کے کراچی بھیجا گیا، جن میں آئی بی ایم ایس میں ہٹ 7بلیک لسٹ افراد بھی شامل ہیں۔
