واشنگٹن : امریکا نے غیر قانونی طور پر مقیم مزید سینکڑوں بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 120 بھارتی غیر قانونی تارکین وطن کو لیکر خصوصی پرواز بھارت پہنچ گئی ۔ 16 فروری کو تیسری پرواز مزید 157 بھارتی تارکین وطن کو لیکر بھارت پہنچے گی۔
اس سے قبل 5 فروری کو 104غیر قانونی تارکین وطن امریکی فوجی طیارے میں بھارت پہنچے تھے۔ زیادہ تر ڈی پورٹ افراد غیرقانونی طور پر ڈنکی روٹس کے ذریعے امریکا میں داخل ہوئے تھے۔
امریکا بدر ہو کر بھارت پہنچنے والے شہریوں کا کہنا تھا ہمیں انتہائی انسانیت سوز طریقے سے ہاتھ پائوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر بھارت پہنچایا گیا۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی صدر سے ملاقات بھی کی تھی۔