لاہور:بارشوں کی قلت کے باعث فصلوں کے نقصان کے خدشات کے باعث محکمہ زراعت کی جانب سے پنجاب بھرمیں نماز استسقاء کی ادائیگی کردی گئی۔
لاہورسمیت مختلف اضلاع میں محکمہ زراعت کے دفاتر میں نماز استسقاء ادا کی گئی،نماز استسقاء کا مقصد اللہ بزرگ و برتر سے بارشوں کی دعا کرنا ہے۔
دوسری جانب رحیم یارخان میں بارشوں کی کمی سے زراعت متاثر ہونے پر نماز استسقاء ادا کی گئی، نمازمحکمہ زراعت کے دفتر کے سبزہ زارمیں ادا کی گئی۔
نماز استسقاء میں افسران سمیت شہریوں نے شرکت کی،باران رحمت کے لئے خصوصی دعا ئیںکی گئیں۔