لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں پر فرد جرم عاید کر دی۔ عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عاید کی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عاید کی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی اور مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں پر فرد جرم عاید کردی جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں فرد جرم عاید کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاو¿ن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں، پی ٹی آئی رہنمائوں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلائو گھیرائو پر اکسانے کا الزام ہے۔
