ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، جنگ بندی پر بات چیت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

بات چیت کے بعد ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی حکام کو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا۔

صدر پیوٹن کے ساتھ  طویل بات چیت کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر، جنہوں نے 2022ء میں یوکرین پر مکمل حملے کا آغاز کیا، جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مستقبل قریب میں جنگ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری طرف یوکرین نے ولادیمیر زیلنسکی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے جلد امن کی امید ظاہر کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر بھی پیوٹن کی طرح امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز جنگ کو روکنے کا وقت ہے، غیرضروری طور پر بہت تباہی ہوچکی ہے۔

مودی کے طیارے میں بم کی اطلاع، دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی

 اوول آفس میں میڈیا  کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر چاہتے ہیں کہ جنگ ختم ہو جائے۔ وہ یہ نہیں چاہتے کہ چھ ماہ بعد دوبارہ لڑائی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ امن کے حصول کے راستے پر گامزن ہیں اور یقین دلایا کہ صدر پوتن، صدر زیلینسکی اور میں امن چاہتے ہیں۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ لوگ مارے جانے سے باز رہیں۔