ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ترکیہ کے  صدر رجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ  گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ترک صدر کا استقبال کیا۔ ترک صدر کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے بھی ان کو خوش آمدید کہا۔

بعدازاں ملٹری بینڈ نے روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔

ترک صدر کے اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دفاعی شراکت داری اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی گاڑی دھماکے میں تباہ،2افسر ہلاک

اطلاعات کے مطابق صدر اردوان وزیرِاعظم اور صدرِ پاکستان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، جبکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

‎وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیز اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہمیشہ سے قریبی اور برادرانہ تعلقات رہے ہیں اور اس دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔