کراچی،مظہرالعلوم حمادیہ میں تقریب،مشیر وزیر اعلیٰ سندھ ،مولانا طلحہ رحمانی و دیگر شریک

کراچی،مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن کراچی میں تکمیل قرآن کرام وتقسیم انعامات کی سالانہ تقریب انعقادمیں122طلبہ کی دستاربندی کی گئی

۔تقریب میں ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا طلحہ رحمانی،جامعہ معھدالخلیل الاسلامی بہادرآبادکے مفتی محمد مدنی ،جامع مسجدعالمگیربہادرآبادکے خطیب استاذ الحدیث مولانا مفتی سعیداحمد،جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے استاذ الحدیث مولانا محمد عاصم رحمانی، جے یوآئی ضلع وسطی شیخ الحدیث مولانا نور الحق ،مولانا عبد القادر کھوسو،جامعہ دارالفیوض کندھ کوٹ کے منتظم اعلی قاری محمد شفیع کھوسو،مشیر وزیراعلی سندھ ایم پی اے اسمبلی لیاقت آسکانی ،معروف کاروباری شخصیت مولانا امین اللہ، معروف دانشور شیخ نوید،سینئرصحافی منیر احمد شاہ،مفتی شاہ فیصل برکی ،یوسی 2بلدیہ ٹاؤن چیئرمین عارف تنولی،سیاسی رہنماحاجی طورخان،میرخدابخش کھوسو،غوث بخش کھوسو سمیت ممتاز علماکرام ومعززین شریک ہوئے

۔معروف نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔تقریب کی صدارت مدیراعلی قاری مظہرالدین نے کی،

ناظم تعلیمات مولانا فخرالدین رازی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن کی تعلیمی خدمات سے مہمانوں اور شرکاکو آگاہ کیا۔تقریب میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کو بھی انعامات دیے گئے۔تقریب کے آخرمیں طلبہ و طالبات میں اسناد، شیلڈزاور انعامات تقسیم کیے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیںکی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماکرام نے کہا کہ مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن جیسے ادارے ہمارے معاشرے میں کسی نعمت سے کم نہیں جہاں بچوں کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے ، مدارس ملک میں شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہاں بھی علم کی شمع روشن کی ہے جہاں وسائل کے باوجود حکومت کی رسائی نہیں۔مقررین نے پسماندہ علاقے میں ایک سال میں 122سے زائدطلبہ وطالبات کا قرآن کریم کی تکمیل ایک منفرد اعزاز قراردیا۔