اسلام آباد:موجودہ قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کا آخری اجلاس پیر کی شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کرینگے۔
اسی اجلاس کے دوران پارلیمانی سال کیلئے لازمی 130 دن پورے کیے جائیں گے ۔
اپوزیشن کا ایک مرتبہ پھر کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔حکومت اس اجلاس کے دوران معمول کی قانون سازی کرے گی ۔قومی اسمبلی کا اجلاس دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
سپیکر نے اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری کیلئے ہاؤس بزنس مشاورتی کمیٹی کا اجلاس بھی بلا لیا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بارہ فروری کو ہوگا ۔مشترکہ اجلاس میں وزارت تعلیم اور نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق قانون سازی کی جائے گی ۔تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
