واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیرملکی امداد روکنے کے احکامات کے بعد یو ایس ایڈ خاتمے کے قریب پہنچ گی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے تقریباً تمام عملے کو فارغ کرنے کا ارادہ کر لیا۔ٹرمپ انتظامیہ نے یوایس ایڈ کے 300 ارکان کے علاوہ باقی سب کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
یو ایس ایڈ عملے کو بھیجے نوٹس کے مطابق تقریباً 10 ہزار ارکان کو فارغ کر دیا جائے گا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ یوایس ایڈ میں صرف 611 ملازمین کو رکھا جائے گا۔ یہ اقدام ٹرمپ کا افرادی قوت کو کم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد سامنے آیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ یو ایس ایڈ کو پاگل چلاتے ہیں۔ امریکا 180 ممالک کو 72 بلین ڈالر یو ایس ایڈ کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔
عالمی فنڈنگ پر کنٹرول اور یو ایس ایڈ ایجنسی کی سرگرمیوں کو سمجھنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو یو ایس ایڈ کا عبوری منتظم مقرر کر دیا ۔
