امریکا، ملازمین کے جبری مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن میں کتنے دنوں کی توسیع ہوئی؟

واشنگٹن:امریکا میں وفاقی ملازمین کے جبری مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن میں توسیع ہوگئی۔
گزشتہ ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے 20لاکھ وفاقی ملازمین کو 7فروری تک مستعفی ہونے پر 8ماہ کی تنخواہ اور مراعات کی پیشکش کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق 40ہزارسے زائد وفاقی ملازمین نے حکومتی پیشکش قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی ملازمین کو جبری مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن کا جمعرات کو آخری روز تھاتاہم امریکی وفاقی جج نے سرکاری ملازمین کے مستعفی ہونے کی حکومتی ڈیڈ لائن 10فروری تک بڑھا دی۔بوسٹن کے جج جارج او ٹول نے ٹرمپ انتظامیہ کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن کو موخر کیا۔