اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 100 دنوں کے عدالتی اصلاحات اور اقدامات کی تفصیلات جاری کردیں۔
26 اکتوبر سے 6 فروری 2025ء تک چیف جسٹس پاکستان کی قیادت میں عدلیہ نے نمایاں اصلاحات نافذ کیں۔
گزشتہ 100 دنوں میں سپریم کورٹ نے 4,963 نئے مقدمات آئے، 100 دنوں میں 8,174 مقدمات نمٹائے۔
پانچوں اعلیٰ عدالتوں میں 36 اضافی ججوں کی تقرری اور سپریم کورٹ و سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچوں کی تشکیل مکمل کر لی گئی ۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے دو اجلاسوں میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ججوں کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا، جن میں سے 40 شکایات نمٹا دی گئیں، 5 میں مزید وضاحت طلب کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں سینئر وکلاء کو نمائندگی دی گئی، لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں کراچی کیلئے مخدوم علی خان، پنجاب کیلئے خواجہ حارث کو شامل کیا گیا، بلوچستان سے کامران مرتضیٰ، پشاور سے فضل حق، اسلام آباد سے اور منیر پراچہ کو شامل کیا گیا۔ضلعی عدلیہ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے غیر ملکی تربیتی پروگرام بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
