وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد، سیاسی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے جس میں ملکی موجود سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
جمعرات کے روز شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن، مولانا اسعد محمود اور محمد اسلم غوری بھی موجود تھے۔