سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور ترکیہ کے قونصل جنرل برائے کراچی نے سرپرست اعلیٰ جامعة الرشید سے ملاقات کی ہے۔
اس دوران سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور تاجر رہنما زبیر موتی والا نے بھی سرپرست اعلیٰ جامعہ الرشید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات سی ای او تابانی گروپ حمزہ تابانی کی دعوت پر اُن کے بھائی کی تقریب ولیمہ میں ہوئی، جہاں عوام و خواص کے علاوہ ترکیہ کے قونصل جنرل، سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، معروف کاروباری شخصیت زبیر موتی والا و دیگر نے سرپرست اعلیٰ جامعہ الرشید سے ملاقات کی۔
سرپرست اعلیٰ جامعہ الرشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے تمام طبقات اور تمام افراد وطن عزیز پاکستان کے استحکام و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ اپنے مقام پر اپنے حصے کا کردار ادا کرے گا تو بہت جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔