لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلویز نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے ٹکٹ 50سے 400روپے تک مہنگی ہوگئی۔ اضافے کا اطلا ق5 فروری سے سیلون سروس سمیت تمام آﺅٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہو گیا۔
لاہور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کا بزنس کلاس کرایہ 7ہزار 360سے بڑھ کر 7ہزار 730، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 5ہزار 460سے بڑھ کر 5ہزار 730، اکانومی کلاس کا کرایہ 4ہزار 10سے 4ہزار 210روپے ہوگیا۔
لاہور سے کراچی جانیوالی پاک بزنس ایکسپریس کا بزنس کلاس کرایہ 8ہزار 10سے بڑھ کر 8ہزار 400، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 5ہزار 760سے بڑھ کر 6ہزار 130اکانومی کلاس کا کرایہ 4ہزار 10سے بڑھ کر 4ہزار 210ہو گیا۔لاہور سے ملتان جانیوالی موسی پاک ایکسپریس کا بزنس کلاس کا کرایہ 1546سے بڑھ کر 1640، اے سی سٹینڈرڈ 13سو 60سے بڑھ کر 14سو 30اکانومی کلاس کا کرایہ ایک ہزار دس سے بڑھ کر ایک ہزار سات روپے ہو گیا۔
لاہور سے پشاور عوام ایکسپریس اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ سولہ سو سے بڑھ کر سولہ سو اسی، اکانومی کلاس کرایہ گیارہ سو پچاس سے بڑھ کر ایک ہزار دو سو دس ہو گیا ۔پرائیوٹ ٹرین راول ایکسپریس کا راولپنڈی تک اے سی پارلر کا کرایہ چوبیس سو سے بڑھ پچیس سو بیس اکانومی کلاس کا کرایہ گیارہ سو پچاس سے بڑھ کر بارہ سو دس روپے ہو گیا۔
