امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے بیان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ردعمل دے دیا ہے۔
حماس کے عہدیدار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان مضحکہ خیز اور غیر معقول ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے غیر مناسب خیالات خطے میں آگ بھڑکا سکتے ہیں۔
مسئلہ کشمیر پر عالمی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، مولانا فضل الرحمن
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں۔
اس کے ردعمل میں عرب و اسلامی دنیا نے ٹرمپ کے اس منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔