لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گا ،ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔ ٹرین کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس سمیت تمام آئوٹ سورس ٹرینوں پربھی ہو گا۔
