حماس کا اعلیٰ سطحی وفد آج روس پہنچے گا

روس کے سرکاری خبر رساں ادارے  کے مطابق  فلسطینی تحریک مزاحمت کا وفد آج ماسکو پہنچے گا۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ موسیٰ ابو مرزوق وفد کی قیادت کریں گے۔

کشمیر پر حکمرانوں نے مایوس کیا’ پاک فوج آگے بڑھے،حافظ نعیم

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفد روسی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرے گا۔

واضح رہے روس مشرق وسطیٰ کےممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات رکھتا ہے۔ خصوصاً ایران، لبنان اور شام و فلسطینی اتھارٹی کےعلاوہ اسرائیل کے ساتھ بھی روسی تعلقات کی لمبی تاریخ ہے۔ خود حماس کا وفد بھی سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے دوران روس کا دورہ کرچکا ہے۔