عمران خان نے اپوزیشن کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دے دی

راولپنڈی:فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہاکہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جلدی ختم کی گئی، عدالت کے اندر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیے، قاضی فائز عیسی نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا،پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سو لوگوں کی ضمانت ہوئی لیکن کل انہیں دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا، ملک میں آئین معطل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہم ملک کی خاطر مذاکرات میں بیٹھے، حکومت بچی کھچی آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہے، بانی نے کہا آج آزادی اظہار رائے کو دہشت گردی بنا دیا گیا ۔