لاہور: لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
ڈپٹی چیف انجینئر بریج،ڈپٹی چیف انجینئر مکینیکل،ڈپٹی چیف انجینئر کیرج اور ڈپٹی چیف آفیسر سیفٹی پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے رات گئے اور صبح تک ٹریک کا تفصیلی معائنہ کیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ،ڈرائیور اور گارڈز سمیت دیگر لوگوں کے بیانات بھی لے لیے گئے۔تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔عینی شاہدین کے بھی بیانات قلمبند اورویڈیو ز حاصل کی گئیں۔شالیمار ایکسپریس کی سپیڈ کے حوالے سے بھی ڈرائیور سے سوالات کیے گئے۔ریلوے ٹریک اور بریج کی ماہانہ انسپکشن کا ریکارڈ بھی لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقیقات اورابتدا ئی رپورٹ میں مبینہ طور پر ڈرائیور کی غلطی سامنے آئی ہے ۔