ملتان گیس با ئوزر دھماکا، تھانہ مظفر آباد کاایس ایچ او برطرف

ملتان: ملتان میں گزشتہ دنوں گیس با ئوزر سے ہونے والے دھماکے کی تفتیش کے دوران تھانہ مظفر آباد کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او مظفرآباد بشیر احمد پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی ایل پی جی منتقلی کے اڈوں سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے میں ملوث ہیں۔عہدے سے ہٹائے جانے والے ایس ایچ او مظفر آباد کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کردیا گیا۔ تھانہ مظفر آباد کی حدود میں5 روز قبل گیس با ئوزر میں ایل پی جی کی غیر قانونی طور پر منتقلی کے دوران دھماکا ہوا تھا، اس دھماکے میں 10افراد جاں بحق اور 39افراد زخمی ہوئے تھے۔