کراچی کے کون سے علاقے کی 13فیصدآبادی کس بیماری میں مبتلا؟

کراچی :کراچی میں موذی مرض ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ صرف ایک علاقے کی 13 فیصد آبادی وبا کا شکار ہو گئی۔

بین الاقوامی غیرسرکاری ادارے کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موذی مرض ہیپاٹائٹس سی تیزی سے پھیل رہا ہے اورمچھر کالونی کی 13فیصد آبادی اس موذی مرض کا شکار پائی گئی ۔
مچھر کالونی میں گزشتہ روز بین الاقوامی غیر سرکاری ادارے نے 74 ہزار افراد کی سکریننگ کی۔ جب نتائج سامنے آئے تو یہ ہولناک انکشاف ہوا کہ علاقے کے 10 ہزار سے زائد آباد ہیپاٹائٹس سی سے متاثر ہوچکی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرنجز کا غیر ضروری اور دوبارہ استعمال، غیر محفوظ انتقال خون اور حجام کی دکانیں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کا بڑا سبب ہیں جب کہ مچھر کالونی میں اتائی ڈاکٹر بھی کالے یرقان کے پھیلاؤکی بڑی وجہ ہیں۔
مچھر کالونی میں74ہزار افراد کی سکریننگ کی گئی10 ہزار سے زائد میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی ۔