اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی ایل پی جی بائوزر میں دھماکوں کے واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اوگرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی نے اوگرا سمیت تمام متعلقہ اداروں سے جواب بھی طلب کر لیا۔نوٹس میں کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی باؤزر میں دھماکوں سے ملتان میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا، دھماکوں کے باعث 6 اموات اور38 افراد زخمی ہوئے، باؤزر پھٹنے سے گھروں سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔ اوگرا کی جانب سے غیر قانونی باؤزر کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
