واپس آنے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی

غزہ:حماس تنظیم نے تصدیق کی ہے کہ اس کی گنتی کے مطابق گذشتہ روز تقریبا تین لاکھ بے گھر فلسطینیوں کی غزہ کی پٹی کے شمال میں اپنے گھروں کو واپسی ہوئی۔

ہزاروں فلسطینیوں کی گاڑیوں کی صلاح الدین اسٹریٹ پر نتزاریم کو عبور کرتے ہوئے چھان بین کی گئی جس کے بعدانہیں شمالی گورنری کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔
سرکاری انفارمیشن بیورو کے سربراہ نے بتایا ہے کہ واپس آنے والے 90% افراد اپنے گھروں سے محروم ہیں جو ان کا ٹھکانہ بن سکیں۔
دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسرنے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے حماس کی جانب سے جن 26 افراد کو رہا کیا جانا ہے ان میں8 اب زندہ نہیں ہیں۔
اسرائیلی فوج کا دریائے اردن کے شمالی شہر جنین اور اس کے کیمپ میں مسلسل آٹھویں روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے دو ارکان بھی شہید ہو گئے۔